• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آسان فراہمی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد سے مستحق خواتین کیلئے وظائف کی ادائیگی کی خاطر ایک نئے‘ بہتر اور شفاف نظام کے قیام کیلئے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ سنیٹر روبینہ خالد نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالی غریب خواتین کو امدادی رقوم کی شفاف اور باعزت طریقے سے ادائیگی کے وژن پر روشنی ڈالی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے یقینی دہانی کرائی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسٹیٹ بینک کے مابین باہمی مشاورت سے مستحق خواتین میں وظائف کی ادائیگی کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید