• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، سرکاری ملازمین کیلئے پنشن، گریجویٹی کا نیا ترمیمی مسودہ قانون منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،ایوان نے سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے پنشن ، گریجویٹی کا نیا ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا۔ ترمیمی مسودہ کے تحت سندھ سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن13اور20میں ترامیم تجویز کی گئی تھیں جو منظور کرلی گئیں، اب سندھ میں کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم لاگو ہوگی۔ نئے قانون کے مطابق یکم جولائی 2024سے بھرتی ہونےوالے سرکاری ملازمین کو نئے قانون کے تحت پنشن گریجویٹی ملے گی۔ہر سرکاری ملازم20سال کی سروس پر ریٹائرمنٹ، پنشن فوائد لے سکے گا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کو ریٹائر کیا جاسکے گا۔ نئے ترمیمی قانون کے اطلاق کے بعد سے سرکاری ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فوائد لیں گے ،یکم جولائی 2024سے قبل بھرتی ہونےوالے ملازمین مروجہ قواعد کے تحت پنشن کے حقدار ہونگے ۔انتقال کی صورت میں ملازم کی فیملی کو پنشن نئے قانون کے تحت ملے گی ۔نئے قانون سے حکومت کے مالی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترمیمی قانون کی ایوان میں منظوری کے لئے پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ حکومت ہرسال اربوں روپےپنشن کی مد میں ادا کرتی ہے ۔2015سے لیکر 2019کے دوران سندھ حکومت کےکرنٹ اکاونٹ اخراجات میں18فیصد اضافہ ہواہے جبکہ ملازمین سے متعلق اخراجات 15فیصد تک بڑھے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید