• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن کیلئے پولنگ 21ستمبر کو ہو گی،پولنگ ہفتہ کی صبح9:00بجے سے شام6:00 بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،الیکشن میں آزاد امیدواروں کیساتھ2پینل میدان میں ہیں،طویل عرصے سے برسر اقتدار گروپ کا مقابلہ بزنس مین الائنس سے ہو گا، دونوں گروپ اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں،چیمبر کے28ہزار میں سے 16ہزار 800 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ,الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کے سی سی آئی کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر 52 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں ووٹرز 30 امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید