• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پر پاکستان آنے کا انکشاف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستانی شہریوں کیلئے پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے موقع پرست افغانیوں کی بڑی تعداد نے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی بنیاد پر علاج کے بہانے پاکستان آنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان سے امریکہ اور جاپان جانے کی کوشش میں تین دن میں 9افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام اباد آتے ہیں۔ ایسے غیر ملکی اسلام آباد لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین دن کے دوران فضل محمد محب اللہ بشیر احمد سید احمد بشیر عزیز رحمان خلیل رحمان علی احمد سمیت ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں تین مقدمات نمبر 205/2024، 207/2024 اور 213/2024 درج کیے گئے۔ عدالتی احکامات پر انہیں جیل بھیج دیا گیا امیگریشن حکام کے مطابق ایسے افغانی شہریوں کے ویزے تو درست ظاہر ہوئے ہیں مگر ان کا پاکستان میں جعلسازی کرکے داخل ہونا اور اپنے مقاصد حاصل کرنا جرم ہے۔
اہم خبریں سے مزید