اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نیشنل رحمت العالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے زیر اہتمام قومی سیرت فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء، علماء کرام اور شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ امت مسلمہ علم اور عمل کے بحران کا شکار ہے ۔ہمیں کردار پر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ نے پہلا پیغام اقراء کے نام سے بھیجا، ہمیں پڑھنے کی بہت ضرورت ہے، ہمیں سیرت النبی کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا ہوگا۔تقریب سے اتھارٹی کے چیئر مین خورشید ندیم، شریعہ اپیلٹ بینچ کے جج پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، امام حسین فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈائیلاگ عراق کے نائب صدر ڈاکٹر احمد السامرائی سمیت ملک بھر سے علماء کرام اور شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔