اسلام آباد(آئی این پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز میں ملازمین کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بجلی نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈسکوز میں اصلاحات اور گورننس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ملازمین کی کمی اور ہیومن ریسورس پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ ملازمین کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے آؤٹ سورسنگ کو مدنظر رکھا جائے۔