• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول 36 برس کے ہوگئے، پی پی کی تقاریب، کیک کاٹے گئے

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی (نیوز ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ پر ملک بھر میں پی پی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، کیک کاٹے گئے ، پی پی چیئرمین کو مبارکبادیں ۔ اسلام آباد، لاہور ، سیالکوٹ، کراچی اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقاریب میں رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں، پارٹی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اہم خبریں سے مزید