پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوابی انٹرچینج کے قریب ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے پی ٹی آئی کارکن لاہورجلسہ میں شرکت کےلئے پہنچے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھاکہ اپنے بچاو کیلئے لاٹھیاں ساتھ لے کر جارہے ہیں۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کارکنوں نے لاٹھیاں ذاتی حفاظت اٹھا رکھی ہیں اور جلسے میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں ہورہے ہیں۔