• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی

تہران(نیوز ایجنسی) پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا، ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے،ایران کے احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی لیکن کہا وہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایرانی مندوب کا کہنا تھا ہم ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارتکار قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے ، افغان حکام نے اس وقت بھی کہا تھا کہ گانے بجانے کی پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑے نہیں ہوئے تھے۔ 
اہم خبریں سے مزید