اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین میں ایک خاتون گورنر کو عملے کے58ملازمین کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق خاتون عہدیدار ژونگ یانگ کو رومانوی تعلقات قائم کرنے پر13سال قید اور تقریباً 1.18کروڑ روپے (10 لاکھ یوآن) جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی گورنر اور ڈپٹی سکریٹری کے طور پر صوبہ Guizhou کے صوبہ Qiannan میں عہدوں پر فائز تھیں۔ تاہم، ان کا کیریئر سکینڈل کی وجہ سے متاثر ہوا۔ اس پر تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے اور 58 مردوں کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے۔ 52 سالہ ژونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چینی میڈیا کے مطابق ایک دستاویزی فلم میں ژونگ یانگ کے خلاف الزامات کو اٹھایا گیا تھا۔ خاتون گورنر پر کئی مواقع پر نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔