اسلام آباد (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ خاتون اول ہوں، مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیرقانونی گرفتاری ہورہی ہے، خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہورہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔