• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ کین ولیمسن کے نام

گال (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی اور پھر دوسری اننگز میں 30رنز کی اننگز کھیلی۔ ولیمسن کے اب انٹرنیشنل کرکٹ میں359میچوں میں48.18کی اوسط سے 18213رنز ہوگئے ہیں۔ انہوں نے راس ٹیلر کا ریکارڈ توڑ دیا، انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 18199رنز بنائے تھے۔