• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اسرائیلی میڈیا کے مضمون پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیلی اخبار کے مضمون پر وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ حکمران خاندان کو پہلے نریندر مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز سے متعلق وضاحت دینی چاہیے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارے میں موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے، لاہور کے کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ دور دور سے مودا ڈھونڈ کر لارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید