• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج سے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد ( نمائئندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف آج 23سے 27ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرینگے، 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی امن، سلامتی اورخوشحالی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کےکثیرالجہتی کردار کی حمایت اور پاکستان کے مستحکم عزم کا اعادہ کرینگے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہونگی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دینگے، بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
اہم خبریں سے مزید