• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کوہاٹی گیٹ چرچ دھماکوں کی 11 ویں برسی پر دعائیہ تقریب

پشاور(نمائندہ جنگ) ال سینٹ چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور میں خود کش دھماکوں کو 11سال بیت گئے ،دھماکےکی گیارہویں برسی کے موقع چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں پشاور بھر سے عیسائی برادری نے شرکت کی ۔جاں بحق افرادکی یادگار پر پھول چڑھائے گئےاور اجتماعی دعا کرائی گئی، خواتین پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں،بزرگ خواتین اپنے پیاروں کی یاد میں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں۔ تقریب میں پشاور کے بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے 2013دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا کرائی ۔ تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تقریب میں صبح 10 بجے سے ہی خواتین ،بچوں اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد چرچ کے ہال میں دعائیہ تقریب شروع ہوئی۔ تقریب کے موقع پر 2013خود کش دھماکے میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری پشاور میں اپنے پیاروں کو نہیں بھولے گی ،پشاور کی تمام عیسائی برادری جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو یادرکھے گی ۔دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ریاض واشنگٹن کے لواحقین بھی انہی متاثرین میں سے ایک ہیں جو آج بھی اس واقعہ کو نہیں بھول پائے ،اس کے لواحقین نے اس حوالے سے بتایا کہ ریاض واشنگٹن کے بچے جوان ہو چکے ہیں مسیحی مذہبی رہنماؤں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ریاض واشنگٹن کے خون کا حق ادا کرتے ہوئے انکے بچوں کو مزید اچھی تعلیم جاری رکھنے میں بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں۔
اہم خبریں سے مزید