ملتان( سٹاف رپورٹر ) چاروں اضلاع کے مابین ریسکیو چیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی،مظفر گڑھ،خانیوال اور ضلع ملتان کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسکیو مقابلہ کروانے کا مقصد لاہور ہیڈ کواٹر میں منعقد ہونے والے نیشنل ریسکیو چیلنج کیلئے ڈویژن کی بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا،اس سلسلے میں درج ذیل مقابلہ جات منعقد کروائے گئے 1 فائر فٹ چیلنج،2 ٹراما چیلنج،3بلند مقام سے ریسکیو کرنے کا چیلنج،4گہرے کنوے سے ریسکیو چیلنج،5واٹر سرچ آپریشن اینڈ ریسکیو چیلنجز شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ ملتان نے تمام ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے جیتنے والے ریسکیورز کو ان کی کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ آپکی محنت اور توجہ کی بدولت ہے کہ آج آپ کو کامیابی نصیب ہوئی ہے آپ اسی طرح اپنے کام میں پیشہ وارنہ قابلیت کا مظاہر ہ کر تے رہیں میں آپکی مزید کا میابیوں کیلئے دعاگوہوں آخر میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے انٹرا ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج جتنے پر ڈسٹرکٹ ملتان کو مبارک باد د یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوراُمید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ہم پُر امید ہیں کہ ہماری ٹیم لاہور میں منعقد ہونے واے نیشنل ریسکیو چیلنج میں فتح سے ہمکنار ہو کر ہمارے سرفخر سے بلند کرے گی اور اپنے ڈویژن کا نام روشن کرے گی۔