کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے قائم کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بلوچستان بھر کے وکلاء نمائندوں نے حکومت کی جانب سے26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردی ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ موجودہ آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے آئینی عدالت کے نام پر من پسند فیصلہ حاصل کرنا چاہتا ہے بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے قائم کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔