کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جاوید بلوانی کراچی چیمبر کے نئے صدر ہونگے،تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبرکے انتخابات 2024-26 میںبزنس مین گروپ ( بی ایم جی) نے کلین سوئپ کر لیا ہے اور بی ایم جی کے تمام 30 امیدوارں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔الیکشن کمیشن کے ممبران آغا شہاب احمد خان، افتخار احمد وہرہ اور عبدالناصر رنگون والا کی جانب سے اعلان کردہ عبوری نتائج کے مطابق بی ایم جی کے جاوید بلوانی نے سب سے زیادہ 3,148 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارت کے امیدا واربی ایم اے کے سلیم کپاڈیہ نے 794ووٹ حاصل کئے،بر سر اقتدار گروپ نے اپنی کامیابی سے پہلے ہی جاوید بلوانی کو صدر نامزد کر دیا تھا،اب بر سر اقتدار گروپ کے نومنتخب 30 اراکین جاوید بلوانی کو صدر منتخب کریں گے۔