• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار

لاہور ( نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نےجسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمبر لگانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان فریق بنائے گئے ہیں۔ ندیم شبلی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج چیف جسٹس بنتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،ان کی تعیناتی کو وزیر اعظم اور صدر مملکت متنازعہ بنا رہے ہیں۔عدالت حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
اہم خبریں سے مزید