راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محمد حسیب راجہ کو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی اور عبدالستار خان کوایس ڈی پی اومری تعینات کردیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ، ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن فیصل سلیم کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا جب کہ ان کی جگہ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ کو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی ،ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ڈی ایس پی عبدالستار خان کو ایس ڈی پی اومری ،ڈی ایس پی محمودالحسن رانا کو ایس ڈی پی او گوجرخان سرکل ،ڈی ایس پی عبدالعزیز کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ، امتیاز احمد کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزراولپنڈی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزراولپنڈی کاشف ریاض خان کو ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی ،وسیم فراز کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی ،ڈی ایس پی سرفرازاحمد کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ،شہباز احمد ہنجرا کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چکوال ،طارق رانجھاکو ڈی ایس پی ٹریفک مہرآباد راولپنڈی ،ایس ڈی پی او گوجرخان محمد سلیم کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب ،عنایت اللہ کو ڈی ایس پی لیگل تھری راولپنڈی ، حفیظ الرحمٰن کو ایس ڈی پی او جنڈ اٹک ،احمد خان کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک ،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی فیصل منظور کوایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں ، ڈی ایس پی مبشر علی انور کوڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی جہلم ،ڈی ایس پی سجاد حسین کو ڈی ایس پی لائسنسنگ اینڈ ہیڈ کوارٹرزسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ،میاں افضال شاہ کو ڈی ایس پی کینٹ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی تعینات کردیا۔