• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم بلارنگ و نسل تمام افراد کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، امین الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلا رنگ و نسل تمام افراد کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم اس شہر کی بہتری کے لئے کام کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے،وہ پیر کو یہاں متحدہ کے مرکز بہادر آباد پر کے ڈی اے کے 200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین سے ملاقات کررہے تھے،اس موقع پر نگراں اراکین لیبر ڈویژن راشد سبزواری،اشرف علی،انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری، کے ڈی اے ایمپلائز یونین اور یونٹ کے ذمے دار و دیگر اراکین بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران کنٹریکٹ ملازمین نے ایم کیو ایم کی کوششوں کے نتیجے میں سندھ ہائی کورٹ سے ملازمین کی بحالی کا حکم جاری ہونے پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن اور تمام مرکزی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری جیت ایم کیو ایم کی جیت ہے، امین الحق نے وفد کو مبارکبادیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے بحال ہوئے تمام افراد پوری ایمان داری کے ساتھ اپنے ادارے اور عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید