• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ مزاحمت، سندھ اسمبلی بلڈنگ میں یکجہتی فلسطین ڈے منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ، عالمی یومِ مزاحمت کے موقع پر سندھ اسمبلی کی بلڈنگ میں بھی یکجہتی فلسطین ڈے منایا گیا، ایم پی اے محمد فاروق ، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ، سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ، سابق ایم پی اے یونس بارائی بھی شریک ہوئے ،اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نے کاپنے خطاب میں کہاکہ اقوام متحدہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور فوراً جنگ بندی کا اعلان کرے،صوبائی اسمبلی سندھ فلسطین سے مکمل یکجہتی کر رہی ہے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ اسرئیل ایک سال سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرہا ہے غزہ کو مٹی کا ڈھیربنادیا گیا،عالمی امن قائم کرنے والا ادارہ اقوام متحدہ تماشائی بنوا ہے ،عالمی ضمیر کو بھی صہیونی ریاست کے ظلم پرجاگ جانا چاہیے،انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین صرف ایک ملک وپارٹی کا نہیں بلکہ پوری امت کامسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر اور مظلومین فلسطین کی پشت پر کھڑی ہیں فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی ، محمد فاروق فرحان نے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کا کردار اس حوالے سے مایوس کن ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید