کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی و سیکریٹری شعیب احمد نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پوری انسانیت کے لئے شرمناک عمل ہے ، تاریخ میں اسرائیل اور اس کے پشت پناہی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں پی ایف یو جے اور کے یو جے کے عہدیداروں سمیت صحافیوں ، سول سوسائٹی ، تاجروں ،وکلا ،مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید