• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ فرار ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئی، پولیس کے مطابق مقتول تین بیٹیوں کا باپ اور نشے کا عادی ، گزشتہ شب میاں بیوی میں جھگڑا بھی ہوا تھا ،تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 2 فیروز کالونی کابلی بازار گلی نمبر 10 میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار ولد حیدر جان کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او عابد شاہ کے مطابق مقتول کے اہلخانہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع نہیں دی ، تاہم پولیس کو اطلاع ملی کہ مقتول کی نماز جنازہ کچھ دیر میں ہونے والی ہے جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو اس کی بیوی ثمینہ نے پستول سے دو گولیاں مار کر قتل کیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ملزمہ کے ساتھ کوئی مرد بھی موجود تھا تاہم اس بات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید