• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت عالمی سطح پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستانی حکومت عالمی سطح پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرے، اقوام متحدہ او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرے کہ فلسطین کے مسئلے کو فوری حل کروایا جائے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے،معصوم فلسطینیوں پر زمینی فضائی حملے کر کے ظلم و بربریت کی داستان رقم کر رہا ہے،ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے سب اندھے اور بہرے ہو گئے ہیں۔کسی کو معصوم فلسطینیوں کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیم یا اقوام متحدہ کو یہ ظلم بربریت نظر نہیں آرہی ہے،پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اسلام مخالف قوتیں ہماری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہی ہیں،دریں اثنا سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو طاقت ملی، اسرائیل، امریکا اور اقوام متحدہ کی حقیقیت بھی دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے،سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل کرکے اسرئیلی جارحیت کو طاقت کے زور پر روکا جاتا تو ہزاروں جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا تھا،اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید