لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ پر ایک 2012 کی ایک بلیک فیس (سیاہ فام مخالف) سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ہزار برطانوی پونڈ (تقریباً پونے چار لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی ان کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔ ہیتھر نائٹ اس وقت 21 سال کی تھیں اور انہوں نے کینٹ کے ایک کرکٹ کلب میں وہ سیزن کے اختتام پر فینسی ڈریس پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے چہرے کو رنگا تھا۔ انگلش بورڈ کے مطابق جرمانہ اس الزام کو تسلیم کرنے کے بعد دو سال کیلئے معطل ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نائٹ نے کہا کہ میں 2012 میں کی گئی غلطی پر واقعی معذرت خواہ اور طویل عرصے سے پچھتا رہی ہوں۔ خیال رہے کہ وہ 2016 سے انگلینڈ کی کپتان ہیں۔