کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پی ایچ ایف کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی جلد ادائیگی کردی جائے گی، پی ایس بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد پی ایچ ایف کا وفد رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرے گا۔