راولپنڈی(آئی این پی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات‘لاہورجلسے پر بریفنگ ‘28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی‘علی امین میڈیا سے بات کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپورنے گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کی‘جیل زرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی‘ملاقات میں ملکی،سیاسی،کے پی کے اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔