اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس قا ضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں،آج گناہوں کا اعتراف کریں آخرت کی سزا سے بچیں گے،سپریم کورٹ نے بیوہ خاتون کی سوتن کے بھتیجوں کی جانب سے اسے 26سال تک جھوٹی اور بے بنیاد مقدمہ بازی میں پھنسائے رکھنے کا معاملہ نمٹا تے ہوئے متاثرہ شمیم اختر کو فوری طور پر وراثتی جائیداد منتقل کرنے ،جھوٹی گواہیوں اورمقدمہ بازی پر مخالف فریقین کو 5لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں محکمہ مال ان کی جائدادوں سے ریکوری کرے ۔