• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ڈینگی کے مزید 126 مریض رپورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 126 مریض سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالا سے ڈینگی کے 3 کیسز  جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے ڈینگی وائرس کے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبۂ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

صحت سے مزید