• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی گرینڈ الائنس کا شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی گرینڈ الائنس (کے جی اے)کے راہنمائوں نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مقامی پولیس اورایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔الائنس کے چیئرمین اسلم خان اور وائس چیئرمین ظفر جمیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچرتباہ ہوچکا ہے اور کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے سبب یہاں کے لوگوں کو نوکریوں سے محروم کیا جا رہا ہے، محکمہ پولیس میں مقامی لوگوں کو نہیں بھرتی کیا جا رہاہے، شہر میںلاقانونیت ایسی ہے کہ جو لوگ صبح نوکریوں پر اور اپنے کاروبار کے لیے جاتے ہیں، ان کے گھر والے ان کی بخیریت واپسی اور سلامتی کی دعائیں مانگتے ہیں، کیوں کہ یہاں قانون نافذ کرنے والے مقامی نہیں، جنہیں کراچی کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں، یہاں کمشنر،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور 90فی صد اداروں کے سربراہ کراچی سے باہر کے رہائشی تعینات ہیں، حتیٰ کہ کالجز میں پرنسپل اور اکثر پروفیسر بھی غیر مقامی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید