لاہور( نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں شریمپ (جھینگے) فارمنگ کے سب سے بڑے پائلٹ پراجیکٹ کادورہ کیا ، پراجیکٹ فار ایڈیپٹو ریسرچ آن شریمپ فارمنگ کا افتتاح اور فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان اورایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا،6ہائبرڈ ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کا افتتاح،مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا ، پراجیکٹ کا معائنہ کیا، تالاب میں شریمپ کا جائزہ لیا اور فیڈ بھی ڈالی ، پراجیکٹ کا فضائی دورہ بھی کیا ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے ،ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔