• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کی زیر صدارت ملتان کے عہدیداران کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں مزدوروں کے لیے بننے والا ہر نیا قانون پہلے سے بھی بدتر ہوتا ہے، حکومت اوراشرافیہ اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے مزدور کا گلا گھونٹنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمان سواتی نے ملتان کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ عبد الرحمان قریشی، مجاہد حسین پاشا، عاقل قریشی، صوفی صدیق اور عرفان ڈوگر سمیت دیگر مزدور رہنما بھی موجود تھے۔