ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن، جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے تحصیل شجاعباد ضلع ملتان کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول توڈر پور ،گورنمنٹ ہائی سکول شجاعباد ، گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول شجاعباد ریلوے روڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انرولمنٹ ٹارگٹ، تعلیمی سرگرمیوں، ایس بی اے امتحانات کا شفاف انعقاد، انفراسٹرکچر، این ایس بی، پینے کے صاف پانی انرولمنٹ ڈیسک کا قیام، شجرکاری مہم 2024، میاواکی فارسٹ،آئی ٹی لیب سائنس لیب، لائبریری، ٹیچرز سٹوڈنٹس کی حاضری چیک کی۔