اسلام آباد(ساجد چوہدری )راولپنڈی اسلا م آباد میں ڈینگی کی وباء میں اضافہ ہو گیا ، غیرسرکاری طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداددو سے اڑھائی ہزار تک پہنچ چکی جبکہ کئی افراد کے اس مرض سے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،کراچی،لاہور، پشاور ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ بھی متاث ر، ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ایک بڑے حصے میں تاحال ڈینگی سپرے تک بھی نہیں ہو سکا ،تمام متعلقہ اداروں کے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے میٹنگز اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔