کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ مسافر فلائٹ نمبر IA- 431 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔مسافر کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی جو سرگودھا کا رہائشی ہے۔ امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ۔مسافر کے پاسپورٹ پر عراقی ویزہ مشکوک پایا گیا۔مسافر کے عراقی ویزا میں ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ ویزا نجف میں شیخ عباس نامی ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 550 امریکی ڈالر ادا کیے ۔مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔