اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیویارک میں امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ میری مختصر ملاقات انتہائی پرجوش اور خوشگوار رہی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آب و ہوا سے متعلق اقدامات سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔