• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور کے درمیان جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر سے چلائی جائیگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سےپشاورکے درمیان جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر سے چلائی جائے گی،ریلوے ذرائع کے مطابق 26 اگست کو کولپور اور دوزان کے درمیان پل کو دہشتگردوں نے تباہ کر دیا تھا، پل تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ جانے والی ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں تھیں ذرائع کاکہنا ہے کہ پل کی مرمت کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ۔اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا کہ دوزان پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائےگی۔
کوئٹہ سے مزید