اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔