ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد منعقد ہوا،اجلاس میں رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عاصم عمر، خزانچی اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے مالی امور، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ تجاویز اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے یونیورسٹی کی مالی استحکام، تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے موثر منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد اہم سفارشات و تجاویز کی منظوری دی۔نئے مالی سال 2026,27 میں یونیورسٹی ہرصورت لاڑکیمپس میں شفٹ کی جائے گی۔