ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، گلوبل وژن فار انکلوسیو پروگریس ملتان اور پنجاب گروپ آف کالجز ملتان کے اشتراک سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پنجاب گروپ آف کالجز، راشد آباد ملتان میںسیمینار، آگہی واک اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آگہی اور سرسبز پاکستان کے فروغ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کرنا تھا، تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اسامہ بشیر قریشی، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن تھے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کی صحت مندانہ پرورش میں مدد گار ثابت ہوگا،دنیا گلوبل وارمنگ اور کلائمیٹ چینج کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتی ہے، ماحولیاتی تحفظ صرف حکومتوں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔