• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمانؓ کے اسلام اور مسلمانوں پر احسانات ناقابل فراموش ہیں‘ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعتِ اہلِ سنت پاکستان (صوبہ پنجاب) کے مرکزی صوبائی سیکرٹری اطلاعات علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے جامعہ مسجد الھالہ میں "یومِ شہادتِ سیدنا عثمان غنیؓ" کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدناعثمان ذوالنورینؓ کی حیاتِ طیبہ اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کرنے والی تاریخ ہے،حضورِ اکرم ﷺ کی بشارتِ جنت کے حقدار، ʼجامع القرآنʼ اور فتوحاتِ کثیرہ کے بانی کی حیثیت سے آپؓ کے اسلام و مسلمین پر احسانات ناقابلِ فراموش ہیں۔​جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کی مرکزی اپیل پر آج ملک بھر میں یومِ جمعہ کو ʼیومِ شہادتِ سیدنا عثمان غنیؓʼ کے طور پر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں علماء و مشائخ نے آپؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
ملتان سے مزید