• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا کل ملتان میں ہونے والا احتجاج منسوخ

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 2 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ملتان میں احتجاج کو منسوخ کیا ہے، 2اکتوبر کو انگلینڈ کی ٹیم نے دوپہر 2 بجے ملتان میں لینڈ کرنا ہے،عمران خان نے کہا ہے مجھے اپنا ملک عزیز ہے،ایک غیر ملکی ٹیم آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے میانوالی،فیصل آباد اور ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا، ملتان میں منسوخ ہونے والا احتجاج اب بہاولپور میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید