• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور کی عمران سے جیل میں ملاقات، ڈی چوک پر احتجاج کیلئے مشاورت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے منگل کو سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جوتقریباً سواگھنٹے جاری رہی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال ،پارٹی اموراور خیبر پختونخواکے معاملات کے بارےمیں تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو 28ستمبر کے احتجاج بارے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید