اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان کے 28روزہ دورے پر آئے ہوئے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سکیورٹی کے حصار میں اپنے صاحبزادے کے ہمراہ جب ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ان کی آمد کے منتظر مولانا فضل الرحمان نے باہر آکر ان سے پرجوش معانقہ کیا۔صاحبزادے نے ان کی پیشانی پر بوسہ دیا مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان سے اپنے صاحبزادے شیخ فارق نائیک کا تعارف کرایا تو انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی پیشانی پر عقیدت سے بوسہ دیا۔