• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزارت عظمیٰ کے منصب پر دوسری مرتبہ فائز ہونیوالے سری داتو انور ابراہیم جو آج (بدھ کو) پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال اپریل میں دی تھی جب دونوں وزارئے اعظم ریاض میں ہونیوالے اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شریک تھے قبل ازیں گزشتہ چار ماہ کے دوران دونوں کے درمیان ایک سے زیادہ مرتبہ ٹیلیفونک رابطوں میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان رابطوں میں قربت اور وسعت پر زور دیا تھا جبکہ عیدالالضحیٰ کے موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے فون پر رابطے کے دوران مبارکباد کے علاوہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، وزیراعظم انور ابراہیم کا سیاسی اور پارلیمانی پس منظر انتہائی بھرپور ہے پیپلز جسٹس پارٹی سے وابستہ رہنے والے انور ابراہیم متعدد بار پارلیمان کے رکن بنے۔
اہم خبریں سے مزید