• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں پہلےکبھی عوام کو تنہا چھوڑا نہ اب چھوڑیں گے، نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور سابق وزیر اعظم محمدنواز شریفنے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پہلے کبھی عوام کو تنہا چھوڑا نہ اب چھوڑیں گے، انھوں نے پنجاب حکومت کو عوامی ریلیف کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کا بھرپور خیال رکھیں گے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں اہم اجلاس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا گیا ، وزیراعلی نے عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں سالگرہ کے گولڈن ویک کے آغاز پر اپنے پیغام میں چین کے عوام کو خصوصی مبارکباد پیش کی اورصدر شی جن پنگ او ران کے رفقا کار کے لئے نیک تمناؤں کااظہا ر کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزرگوں کو سلام ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا پاک چین دوستی حکومت سے عوام کی سطح تک ناقابل تردید حقیقت ہے-چینی تعاون سے پاکستانی معیشت کی ترقی اور استحکام میں مدد مل رہی ہے-پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے لئے پر عزم ہیں ،دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے مال روڈ پر دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پولیس اہلکاروں کے مابین تصادم میں اہلکاروں اور نابینا افرادکے زخمی ہو نےکا نوٹس لیتے ہوئے حکام کونابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے اور چیف سیکریٹری کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید