لاہور (نمائندہ جنگ) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں خیبرپختونخوا ( کے پی کے) کیلئے کیا کیا؟ بھیڑ بکریوں کی طرح پیچھےچلنے والے جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری کہاں ہے ؟ 350 ڈیمز کی باتیں کرتے تھے ، یہ کون سا تیر مار کے پنجاب میں داخل ہوتے ہیں ، پنجاب پر ایسے حملہ کرتے ہیں جیسے پرانے وقتوں میں سینٹر ایشیاء سے لوگ حملہ کرنے آتے تھے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص نے کبھی کہا کہ اپنا گھر اسکیم کے پی کے میں شروع کرو، مہنگائی کم کرو ؟ وہ جیل سے کال کرکے کہتا ہے یہاں حملہ کردو کبھی نہیں کہا لوگوں کو مفت دوائیں دو۔ تفصیلا ت کے مطابق قائد مسلم لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب نےایکسپو سینٹرمیں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور قرض کے لئے اہل خوش نصیبوں کو اپنے ساتھ بیٹھا لیا اور چیک تقسیم کیے ، نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر، پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھیڑ بکریوں کی طرح پیچھے چلنے والے بتائیں خیبرپختونخوا کیلئے کیا کیا، یہ مار دھاڑ میں نمبر ون اور کارکردگی میں صفر، پنجاب آتے ہیں جیسے ماضی میں وسط ایشیا سے حملہ آور ہوئے تھے25 کروڑ عوام کے وزیراعظم کو 5ججوں نے اس بنا پر گھر بھیج دیا کہ اپنے بیٹے سے 10ہزار درہم تنخواہ نہیں لی-ثاقب نثار کی آڈیو لیک میرے پاس موجود ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ نوازشریف او رمریم نوازشریف کو جیل میں رکھنا ہے او رعمران خان کو لانا ہے-
انہوں نے کیا کرایا کچھ نہیں لیکن برتن سارے توڑ دئیے -بنی گالہ گیا ملکر عوام کی خدمت کرنے کے لئے کہا،مجھے کہا جی بالکل ٹھیک ہے، پھر لندن میں بیٹھ کر دھرنے کا پلان بنا لیا- دھرنوں کی سیاست نے آج پاکستان کو یہ دن دکھائے ہیں -جب میں کام کررہاتھا تو غریب کا گزارا ہورہا تھا، پیسے بچ بھی جاتے تھے ،لوگ پاکستان کی مثال دیتے تھے تو مجھے کس لئے انہوں نے نکالا-پاکستانی عوام کا بھی قصور ہے، وہ بھی ذمہ دار ہیں وہ کیو ں نہیں پوچھتے کہ ترقی کرتے ملک کو کیوں روکا گیا-