• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں کیس کا آئینی طریقے سے سامنا کرینگے، پی ایچ ایف چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے دو مرتبہ کانگریس بلوائی اور بطور سیکریٹری رانا مجاہد کو ووٹ دیا۔ ہمارے خلاف کیس ہے تو آئینی طریقے سے سامنا کریں گے۔ ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں پہلے سے بہتری آرہی ہے، 2024 ہاکی کا سال ہوگا۔ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا اسٹیڈیم غیر آئینی طور پر حیدر حسین و دیگر کے قبضے میں ہے۔ کھلاڑیوں کو ایک دو روز میں ڈیلی الاؤنسز دے دیے جائیں گے ، انجری کے شکار ابوبکر محمود سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ رانا مشہود نے علاج کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہماری ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیشن کپ اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

اسپورٹس سے مزید