کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمآل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میںتین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ملتان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم کا روایتی طریقے سے استقبال کیا گیا۔ انگلش ٹیم جمعے کو ملتان کر کٹ اسٹیڈیم میںپریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ملتان میں شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بدھ کو سخت گرمی اور تپتی دھوپ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔ بابر اعظم تماشائیوں اور سیکیورٹی اسٹاف کی توجہ کا مرکز بنے رہے، انہوں نے دیگر کھلاڑیوںسمیتپریکٹس میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نےہیڈ کوچ جیسن گلسپی کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ بابر اعظم گراؤنڈ میں چکر لگاتے اور بیٹنگ کی بھر پور پریکٹس کرتے نظر آئے۔پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔